نوازشریف کی پیشیوں کا سلسلہ ختم ہونے کےقریب العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزمیں حتمی دلائل ختم ہوتے ہی اہم خبرآگئی

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی   محمد ارشد ملک ریفرنسز سے متعلق سماعت کریں گے.


احتساب عدالت میں آج سماعت کے دوران جواب الجواب دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جانے کا امکان دکھائی دیتا ہے.

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ریفرنس میں وکیل صفائی کے حتمی دلائل بھی مکمل ہوگئے ہیں.

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے حتمی دلائل میں کہا کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوششیں نہیں کی کیونکہ اس سے دفاع کا کیس مضبوط ہوتا تھا.

تمام دلائل کے بعد عدالت نے سماعت کو آج تک کے لیے ملتوی کردیا تھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎