مفاہمت کے بادشاہ کیلئے نئی مشکل

الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی۔


جعلی بنک اکاونٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں الزامات کے بعد آصف زرداری کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، مفاہمت کے بادشاہ پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے امریکا میں جائیداد سامنے آنے پر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ابتدائی سماعت درخواست گزار کا مؤقف سنا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎