’اب فیصلے لاہور میں بیٹھ کر نہیں ہوں گے‘

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب فیصلے لاہور میں بیٹھ کر نہیں ہوں گے۔


بہاولپور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی سے لڑائی نہیں،سب ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد جنوبی پنجاب کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کردیں گے۔

عثمان بزدار کی زیر صدارت پہلی بار صوبائی کابینہ کا اجلاس بہاولپور ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ہوا،جو 3 گھنٹوں تک جاری رہا،اس موقع پر 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎