فوجداری اپیلوں پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اہم فیصلہ، جان کر آپ بھی داد دے گئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی کے قاتل کی رہائی کیخلاف اپیل خارج کردی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قتل مقدمات نمٹانے میں 15 سے 18 سال لگتے تھے ،شکر ہے اب وقت کم ہو کر 4 سے 5 سال آگیا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دو سے تین ماہ میں تمام زیرالتوا فوجداری اپیلیں نمٹا دیں گے ،تین ماہ بعد جو فوجداری اپیل آئے گی ساتھ ہی مقرر ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی مین بنچ نے بیوی کے قاتل کی رہائی کیخلاف اپیل کی سماعت کی،عدالت نے ملزم کی رہائی کی اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قتل مقدمات نمٹانے میں 15 سے 18 سال لگتے تھے ،شکر ہے اب وقت کم ہو کر 4 سے 5 سال آگیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 2014 واقعہ کا فیصلہ آج سپریم کورٹ سے بھی ہو گیا،اپریل 2018 میں دائر اپیلوں پر آج سماعت ہو رہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎