پی آئی اے مارکیٹنگ ٹیم کا مسافروں سے مذاق

پی آئی اے مارکیٹنگ کی جانب سے مسافروں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک پروازوں پر 14 سے 28 دسمبر تک کرائے میں 25 سے 30 فیصد کمی کر دی گئی۔


جب پیرس میں پی آئی اے ٹکٹ فروخت کرنے والے پی آئی اے مقرر ایجنٹوں اوربیرون ممالک دفاتروں سے رابطہ کیا تو ان کے مطابق 14 دسمبر جنوری وسط تک ہائی سیزن شروع ہو چکا۔ اس دوران 25 سے 30 فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کر دیا گیا۔

جن غیر ملکی روٹس پر پی آئی اے کی پرازوں کے کرائے میں کمی اعلان کیا گیا تھاان میں پیرس، میلان، اوسلو، کوپن ہیگن، بارسلونا، بیجنگ اور کابل شامل ہے جبکہ کہانیبا لکل مختلف ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎