مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور رہنما نیب کے شکنجے میں آگیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔


نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی بڑے ناموں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق شاہد خاقا ن عباسی کے خلاف بطور وفاقی وزیر پٹرولیم تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

انکوائری کے لئے منظور کردہ دیگر بڑے ناموں میں سابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم،سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا، پی پی رہنما جام خان شورو،زاہد علی بھرگڑی اور سہیل انور سیال، سابق ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎