پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارتی کھلاڑی ایک بار پھر کبڈی میدان میں زور آزمائی کریں گے۔ انٹرنیشنل کبڈی کے فائنل میچ میں روایتی حریفوں کے درمیان لاہور شہر میں جوڑ پڑے گا۔

ٹاکرے میں دو جوڑ پڑیں گے۔ پہلا پاکستان وائٹس اور ایرانی پہلوانوں کے مابین اور ایونٹ کا فائنل پاکستان گرین اور بھارتی ٹیم کے درمیان دوپہر تین بجے ہوگا۔

جنوری میں بھی آج لاہور کا درجہ حرارت اوپر جانے والا ہے۔ قومی پہلوان اور بھارتی سورما آج کبڈی میدان میں بھڑیں گے۔ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں ابھی تک قومی پہلوان بھاری ثابت ہوئے ہیں مگر بھارتی کھلاڑیوں کے لیے یہ دورہ پھر بھی یادگار رہا ہے۔ انہیں اتنا پیار اور مان سمان ملا ہے کہ پرائے دیس کا گمان بھی نہیں رہا۔




آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎