پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کی پابندی کی بعد اہم فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی پابندی کی زد میں آنے والے کپتان سرفراز احمد کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی معطلی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا،ٹیم کی قیادت ایک بار پھر سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی جھولی میں آن گری۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کو وطن واپس بلارہے ہیں،ان کی جگہ ٹیم میں محمد رضوان کو بھیجا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی نے یہ بھی کہاکہ بورڈ نسل پرستی پر مبنی بیانات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کے پابندی کی زد میں آنے کے بعد پی سی بی کا ہنگامہ فیصلہ کیا اور شعیب ملک کو باقی 2 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کےلئے کپتان بنادیا۔

شعیب ملک نے کپتانی ملنے کے بعد کہا کہ دوسرے ون ڈے میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس کے بعد مجھے قیادت سونپی گئی ہے معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرسکتا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎