پاکستان تیسرا بڑا ملک بن گیا، مگر کس لحاظ سے؟

پاکستان چائے درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، جو سالانہ 54 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کرتا ہے۔


سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان دنیا کے 17 مختلف ممالک سے چائے درآمد کرتا ہے تاکہ چائے کی مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے مانسہرہ ، بٹگرام ، سوات اور آزاد کشمیر میں 64 ہزار ایکڑ رقبہ کو چائے کی کاشت کے لئے موزوں قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں چائے کی کاشت کے فروغ سے سالانہ 10 ٹن چائے کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، جس سے چائے کی درآمدات میں نمایاں کمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے تاہم اس کے لئے چائے کی کاشت کے پیداواری اخراجات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو چائے کی پیداوار کے حصول کے لئے تیار کیا جاسکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎