پاکستان نے سعودی ولی عہد کو سب سے بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ کر لیا

 

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا سب سے بڑا سویلین اعزازدینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حکومت نے شہزادہ محمد بن سلمان کے پرجوش استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین شہزادہ محمد کا استقبال کرنے کے لیے خود نورخان ایئربیس پر موجود ہوں گے اور اس دورے کے دوران انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے بھی نوازا جائے گا۔

 

شہزادہ محمد کے پہلے دورہ¿ پاکستان پر اسلام آباد کی سڑکوں پر استقبالی بینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ معزز مہمانوں کی آمد پر اسلام آباد کے ’ریڈ زون‘ جہاں پارلیمنٹ ہاﺅس اور پریزیڈنسی سمیت دیگر اہم عمارات ہیں، کو سیل کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ مہمانوں کی پروازوں کی آمد کے لحاظ سے دیگر پرواز کا شیڈول تبدیل کر دے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دو فائیو سٹار ہوٹلوں کو تمام پیشگی بکنگ معطل کرنے اور ہوٹلوں کے تمام کمرے خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ آنے والے سعودی حکام، کاروباری شخصیات اور ان کے عملے کو ٹھہرایا جائے گا۔

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎