دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کی مشکلات کم نہ ہوسکی، ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔


حارث سہیل دائیں پاؤں کے گھٹنے کی انجری کے باعث سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی فٹ نہیں ہوسکے۔

حارث سہیل جلد وطن واپس آجائیں گے اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎