پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی، جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی پر پابندی لگ گئی

جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے معطل ہوگئے، سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہونے والی معطلی کے باعث وہ جوہانسبرگ ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔


پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر 20 جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

فاف ڈوپلیسی کی جانب سے یہ 12 ماہ کے دوران سلو اوور ریٹ کی دوسری بار خلاف ورزی کی گئی ہے اس لیے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎