دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کا اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلئے پاکستانی کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقا کے نئے قائد ڈیوڈ ملر میدان میں اترے۔

دوسرے ٹی 20 میچ کے لئے پاکستان نے 1 اور جنوبی افریقا نے ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا،مہمان ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی جبکہ میزبان ٹیم میں لوتھو سیپاملااور ملان کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

شعیب ملک نے اس موقع پر کہا کہ کوشش کریں گے کہ شروع میں ہی اٹیک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کی پیشگوئی ہے اس لئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقا کی وکٹیں جلد گرانے کی کوشش کریں گے۔

قومی کپتان نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

تین ٹی20 میچوں کے سیریز میں جنوبی افریقا کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎