عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء اسد عمر کیخلاف پھٹ پڑے

 

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شرکاءکی جانب سے وزیرخزانہ اسد عمر پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔

 

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکاءاسد عمر کی پالیسیوں کیخلاف پھٹ پڑے اورانہوں نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ شرکاءنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کی وجہ سے حکومت کی بڑی سبکی ہور ہی ہے ۔

 

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء نے اسد عمر کیخلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالی، تمام نکامیوں کا الزام اسد عمر پر لگا دیا۔ کیا اصل کہانی یہی ہے کہ ہر چیز کا ذمہ دار اسد عمر ہے، شرکاء نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر کی پالیسیاں اور طریقہ کر کی وجہ سے ہماری پارٹی کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎