لیگی رہنما پرویز رشید نے عبدالعلیم کی گرفتاری پر ایسا بیان دیدیا کہ کوئی توقع بھی نہیں کر سکتا تھا

 

لاہور: پرویز رشید نے کہا کہ علیم بھی علیمہ ہوتے تو آج جیل میں نہ ہوتے ،مریم نواز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نوازکو ابھی سیاست کرنے کا قانونی حق نہیں اس لئے خاموش ہیں ،مریم نواز کی مقدمات سے انصاف مل جائے گاپھر سیاست میں بھی فعال ہو جائیں گی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے وزارت سے استعفیٰ اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ممبر بنیں،ان کا مزید کہناتھا کہ چودھری نثار بتائیں وہ کس سے معاملات طے کرا رہے تھے جو خراب ہو گئے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نوازکو ابھی سیاست کرنے کا قانونی حق نہیں اس لئے خاموش ہیں ،مریم نواز کی مقدمات سے انصاف مل جائے گاپھر سیاست میں بھی فعال ہو جائیں گی ۔ڈیل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ چودھری نثار بتائیں وہ کس سے معاملات طے کرا رہے تھے جو خراب ہو گئے ۔

 

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا،ہم صرف عدالت سے انصاف چاہ رہے ہیں ،ڈیل کا الزام لگانے والے عدالت پر الزام عائد کر رہے ہیں ، ایسا نہ ہوکہ ڈیل کی بات کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آ جائے ،وزیراعظم جواب دیں این آر او میں دوسرافریق کون ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر ایک آمرانہ قوت موجود ہے ،جھاڑوپھیرنے کی بات سے خوف آتا ہے کہیں سب کچھ بہا کر نہ لے جائے،پرویز رشید کا کہناتھا کہ مشرف کو بچایا گیا اوروہ بیرون ملک چلے گئے ،نیب سیاسی انتقام کیلئے گرفتاریاں اور انکوائریاں کر رہا ہے ،آمدن سے زائد اثاثوں پر آپ کسی کو بھی پکڑ سکتے ہیں ،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاہد خاقان عباسی کیساتھ بھی سیاست ہونے کا گمان ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎