شہبازشریف کی پیشی پر پولیس نے لیگی رہنما کو گیٹ پر روک کر ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

 

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی احتساب عدالت پیش پر پولیس نے لیگی ایم این اے کو گیٹ پر روک لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اوررمضان شوگرملزکیس کی سماعت آج ہوگی،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنے وکلا کے ہمراہ احتساب پہنچ گئے جبکہ لیگی رہنماﺅں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس نے لیگی ایم این پرویز ملک کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا،اس پر پرویز ملک نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوپتہ نہیں میں ایم این اے ہوں،کانسٹیبل نے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں توکیا،ہم ڈیوٹی کررہے ہیں،افسران سے اجازت ملے گی توجانے دیں گے،

اس پر پرویز ملک نے کہا کہ جولوگ اندرجارہے ہیں وہ آپ کے رشتے دارہیں؟شہبازشریف سے بڑاکیس کس کاہوسکتاہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎