ساہیوال واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پریشان ہوں کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں، بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست اٹھائے گی، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں اور پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بہت اچھا کام کیا اور قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر فوری کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ساہیوال واقعے میں زندہ بچ جانے والے تین معصوم بچوں سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست اٹھائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎