سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں تاہم ان کی آمد سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورے کیلئے پرعزم ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ سعودی عرب کے ساتھ طویل سفارتی اقتصادی اور سماجی تعلقا ہیں ، ولی عہد کا دورہ باہمی اعتماد سے بھر پور تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ سعودی عرب ہمارے دل کے قریب ہے ، اقتصادی تعلقات سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلیں گے اور تین ارب ڈالر کی ادائیگی پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں ۔

 

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ پاک فضائیہ کا دستہ سلامی پیش کرے گا اس کے علاوہ انہیں گارڈ آ ف آنر بھی پیش کیا جائے گا ۔

سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے بھی نوازا جائے گا جبکہ عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎