راس ٹیلر نے ٹنڈولکر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین راس ٹیلر کسی بھی ایک فارمیٹ میں 20سنچریاں اسکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

اس عمدہ پرفارمنس کے نتیجے میں راس ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

راس ٹیلر نے منگل کو نیلسن میں 131گیندوں پر 137رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سری لنکا کے خلاف115رنز کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔


ان فارم راس ٹیلر اس سنچری کے ساتھ ہی کرکٹ کے کسی بھی ایک فارمیٹ میں 20سنچریاں بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

انہوں نے آخری چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بالترتیب 181ناٹ آؤٹ، 80، 86ناٹ آؤٹ، 54 ،90 اور 137رنز بنائے۔

انہوں نے آخری چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 50 سے زائد اوسط کے ساتھ اسکوربنایا ہے جبکہ کوہلی اور سچن ٹنڈولکر پانچ مواقع پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎