سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا جاے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور: (دنیا نیوز) انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایک سیریز میں بری پرفارمنس کے فوری بعد کپتان بدلنے کو میں اچھی چیز نہیں سمجھتا اور نا ہی ایسا ہونا چاہیئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

ملتان میں نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ابھی ون ڈے پر زیادہ فوکس ہے اس لیئے کپتانی بدلنے پر دھیان نہیں ہے، ساوتھ افریقہ کی سیریز ٹف ہے، بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے ٹف سیریز سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کو ملے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ڈر کر کھلاڑیوں کو نہیں کھیلنا چاہیئے، ابھی ورلڈ کپ کپ پر زیادہ فوکس ہے، مختلف کمبی نیشن کا آزما رہے ہیں، کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن ہر وقت بہتری کی ضرورت رہتی ہے، ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے لڑکوں کو زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎