آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر صرف میچوں کی پابندی نہیں لگی اور اس کے علاوہ کیا سزا دی گئی ہے؟ جانیے

نازیبا کلمات پر پابندی کے شکار سرفراز احمد کو آئی سی سی کے تعلیمی پروگرام کا حصہ بھی بننا ہوگا۔


آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تنبیہ کی ہے کہ مستقبل میں دوبارہ نسلی امتیاز پر مبنی جملہ ادا کرنے کی غلطی نہ ہو، اس لیے سرفرازاحمد کو تعلیمی پروگرام کا حصہ بننا ہوگا۔

سرفراز احمد کو آگاہ کیا جائے گا کہ نسلی تعصب کس قدر حساس معاملہ ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی زیرو ٹالیرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے،سرفراز احمد نے اپنے اقدام پر فوری معافی مانگی ،ندامت پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا۔

سرفراز احمد کے لئے یہ تعلیمی پروگرام کب اور کہاں ہوگا، اس مقصد کے لیے آئی سی سی اور پی سی بی رابطے میں رہیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎