سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سعودی عرب نے پاکستانیوں کےلیے ویزا فیس میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔


سعودی سفارت خانے نے پاکستانیوں کےلیے سنگل وزٹ ویزا فیس میں 1662 سعودی ریال کمی کر دی ہے، سنگل وزٹ ویزا اب صرف 338 سعودی ریال میں ملے گا۔

کمی کے بعد سنگل ویزا فیس 533 امریکی ڈالر سے کم ہو کر صرف 90 ڈالر ہوگئی۔

ملٹی پل انٹری ویزا فیس 3 ہزار سے کم کر کے 675 سعودی ریال کر دی گئی ہے۔ ملٹی پل انٹری ویزا کے حصول کیلئے پہلے 800 امریکی ڈالر دینا پڑتے تھے مگر اب یہ فیس صرف 180 امریکی ڈالر کر دی گئی ہے۔

سعودی سفارت خانے کے مطابق نئی ویزہ فیس کا اطلاق 15 فروری سے ہو چکا ہے جب کہ ویزا فیس میں کمی کا اعلان عمرہ زائرین کیلئے نہیں کیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎