سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرادی

ویب سائٹ سے 157ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو فائدہ ہوگا ، نائب وزیر حج و عمرہ


ریاض(این این آئی)سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کے لیے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرادی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ‘‘مقام ’’ کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کی ہے جس کے ذریعے عمرہ ویزہ اور پیکیج آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ویب سائٹ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا ۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11لاکھ کے قریب رہی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎