پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ڈربن میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کوپانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


ون ڈے سیریز کا معرکہ، شاہین اور پروٹیز دوسرے میچ کیلئے کل شام چار بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ اب ڈربن میں میدان سجے گا۔ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پورٹ الزبتھ۔ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

محمد حفیظ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں اور اوپنر امام الحق بھی پروٹیز پر دھاک بٹھانے کو تیار ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لئے پورٹ الزبتھ سے ڈربن پہنچ گئی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎