شہباز شریف کو خوشخبری مل گئی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا۔

اجلاس میں مشاہد حسین سید نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی نام کی تائید کی، جبکہ شہباز شریف کے علاوہ کسی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام نہیں دیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام اراکین کے اعتماد کا مشکور ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی اے سی ایک مؤثر فورم ہے، خورشید شاہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس کمیٹی کو بہتر انداز میں چلایا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎