’سورج کی تیز کرنیں آنکھوں پرپڑنے سے حادثہ ہوا‘

 

 


ملکہ برطانیہ کے شوہرشہزادہ فلپ کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز کرنیں آنکھوں پرپڑنے کے باعث حادثہ ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہرشہزادہ فلپ نے کار حادثے پرخاتون سے معذرت کرلی، انہوں نے حادثے کا سبب آنکھوں پر اچانک پڑنے والی سورج کی تیزکرنوں کو قرار دے دیا۔

شہزادہ فلپ نے خاتون کو خط لکھاکہ اچھا لگا آپ کو زیادہ چوٹ نہیں آئی، خاتون شہزادے کی جانب سے خط ملنے پرحیران ہوگئیں کہ شہزادے نے خیریت پوچھی ہے۔

شہزادہ فلپ نے خط میں کہا کہ مجمع اکٹھا ہوتا دیکھ کر پولیس نے انہیں جانے کا مشورہ دیا، جس کے باعث وہ اُن کی خیریت نہیں معلوم کرسکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎