شیخ رشید اور سعد رفیق کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

 

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شیخ رشید اور سعد رفیق کو کمیٹی میں نہ شامل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں بدنظمی پیدا نہ ہو۔سپیکر نے اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت سے بھی بات چیت مکمل کر لی ہے ۔

 

یاد رہے کہ شیخ رشید نے شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنانے پر شدید احتجاج کیا تھا تاہم بعدازاں انہوں نے حکومت کو پی ا ے سی کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کیلئے درخواست کی تھی جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں رکنیت کیلئے نامزد کیا تھا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎