چھوٹی سی سبزی خطرناک بیماریوں کے لیے فائدے مند

گوشت کے شوقین حضرات کو سبزیاں بھی ضرور کھانی چاہیئیں کیونکہ دیگر فوائد کے علاوہ یہ آپ کو متعدد بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔


غذائی ماہرین نے گوبھی کی ایک قسم بروکلی کو جگر کے سرطان کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے تحفظ میں مددگار قراردیا ہے۔

امریکی طبی ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق بروکلی جگر کے سرطان سے تحفظ میں بہت زیادہ مفید پائی گئی ہے۔ اس کے استعمال سے جگر پر چکنائی نہیں جمتی اور وہ صحت مند وتوانا رہتا ہے۔

جگر کے کینسر کے علاوہ بروکلی سینے ، مثانے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی یکساں مفید پائی گئی ہے جس کے باعث طبی ماہرین اسے بہترین سبزی قرار دیتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎