حقوق سے شروع ہو کر بات علیحدگی پر ختم ہوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں بات حقوق سے شروع ہوئی اور علیحدگی پر ختم ہو ئی ،بلوچستان میں احساس محرومی پیدا ہوا اور انتشار ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ علاقوں اور شہروں میں منصفانہ تقسیم ہو گی ۔پنجاب میں100روزہ کارکردگی سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے خلاف ڈھاکہ میں میچ کھیلنے گیا ،تب بنگلہ دیش بن چکا تھا ،ہم نے وہ میچ جیتا تو لوگوں نے اس طرح خوشی کا اظہار کیاکہ مجھے لگا جیسے لاہور میں میچ جیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ جب انصاف دیتا ہے تو لوگ معاشرے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ،بنگلہ دیش ہم سے کیوں الگ ہوا ؟وہاں حقوق سے شروع ہو کر بات علیحدگی پر ختم ہوئی ،بلوچستان کے لوگوں میں بھی احساس محرومی پیدا ہوا اور پھر وہاں انتشار شروع ہو گیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ علاقوں اور شہروں میں منصفانہ تقسیم ہو گی ،ماضی میں پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ کیا گیا اور لاہور دیگر شہروں سے بہتر ہو گیا ،دیگر شہروں کے لوگ لاہور آنا شروع ہو گئے جس سے دیگر مسائل پیدا ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ آج لاہور میں آلودگی کے لیولز میں سب سے آگے ہے ،درخت کاٹ دئیے گئے ،لاہور کا گرین کور ختم کردیا گیا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎