” دو کروڑ کی بجائے ہم سے اڑھائی کروڑ لے لو لیکن۔۔۔“ سانحہ ساہیوال کے لواحقین نے وفاقی حکومت کو شرمندہ کر دیا

ساہیوال میں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا،ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں۔


لاہور میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمارے پیارے واپس لا دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کا ہم سے رابطہ ہوا تھا،مگر ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎