فنانس بل سے کاروباری لاگت میں کمی آئیگی، اکانومی واچ

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ترمیمی فنانس بل کے نتیجے میں حکومت کی آمدنی میں سات ارب تک کی کمی واقع ہو گی مگر اس سے کئی کلیدی شعبوں کی کاروباری لاگت کم ہو جائے گی جس سے متعدد اشیا کی قیمتوں پر فرق پڑے گا۔


ڈاکٹر مرتضی کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کو بین الاقوامی منڈی میں ترمیمی فنانس بل کے باعث قدم جمانے میں مدد ملے گی۔ ان اقدامات پر عمل درآمد چھ ماہ بعد ہو گا مگراس کے مثبت اثرات ابھی سے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور کئی بڑے بزنس گروپ سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

صدر اکانومی واچ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ریفنڈ کے متعلق برآمد کنندگان کی شکایات کا ازالہ، گیس استعمال کرنے والے تمام شعبوں سمیت زرعی شعبے کی لاگت کم جبکہ شمسی توانائی، بینکنگ، ہاؤسنگ، ایس ایم ای، آٹو موبائل اور دیگر شعبے تیزی سے ترقی کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎