خیبر پختونخوا حکومت کا مریضوں کو فوری اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلیے اہم اقدام

خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کو فوری اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر میں ’انصاف ایمرجنسی کیب سروسز‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایمرجنسی کیب سروس متعارف کرانے کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی زیر صدارت ہیلتھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار پر برہم

محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس میں فیصلہ کہ قبائلی علاقوں سمیت تمام ضلعی ہیڈاکوارٹرز، تحصیل ہیڈکوارٹرز دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت پر انصاف ایمرجنسی کیب سروس فراہم کی جائے گی تاکہ ایمرجنسی مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر دیگر بڑے اسپتالوں تک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎