’سلمہ خان ‘کے لیے مہنگا ترین تحفہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار ’سلمان خان‘ نے اپنی والدہ سلمہ خان کے لیے مہنگا ترین تحفہ خریدلیا ہے۔


سلمان نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ’برینڈ نیو ایس یو وی‘گاڑی خریدی ہے جسے دیکھ کر سلمہ خان کو بے حد حیرت و خوشی میسر ہوئی۔

سلمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ کچھ روز سے اپنے لیے نئی گاڑی کی خواہشمند تھیں جس کا علم سلمان کا ہوگیا تھا اور انہوں نے فورا بہترین گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی والدہ ’سلمہ خان ‘ کے ہمراہ ’مالٹا‘ میں موجود ہیں جہاں ان کی نئی فلم’بھارت‘ کی شوٹنگ کی جارہی ہے جو کہ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎