"خداکی قسم یہ۔۔۔۔" شہبازشریف کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آگیا

 

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں شہبازشریف سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ شہبازشریف نے عدالت کے رو بروصحت جرم سے انکار کردیا۔

 

دوران سماعت شہبازشریف نے عدالت سے بولنے کی استدعا کی،عدالت نے کہا کہ آپ کو سنتے ہیں ذراانتظار کریں ،اس پر شہبازشریف نے کہا کہ مجھ کمر کی تکلیف ہے کھڑا نہیں ہو سکتا،جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ کی طبیعت خراب ہے تو آپ بیٹھ سکتے ہیں،اس پر شہبازشریف روسٹرم چھوڑ کر کرسی پر بیٹھ گئے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ خداکی قسم میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ،خدائے بزرگ و برترکو حاضرناظر جان کر کہتا ہوں یہ مقدمہ جھوٹا ہے ،حقائق جلدقوم کے سامنے آئیں گے،عدالت نے شہبازشریف کو قسم اٹھانے سے منع کردیا،شہبازشریف کے وکیل نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قسم کھانے کی ضرورت نہیں،آپ کو آئین پاکستان کے تحت حق حاصل ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎