ٹام لیتھم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ٹام لیتھم نے بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیالیتھم نے 264 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایلسٹرکک کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔


مایہ ناز کیوی بلے باز ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، کیوی اوپنر نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

انہوں نے کیریئر بہترین 264 رنز کی اننگز کھیل کر سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک کا بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، کک نے 2017-18ء میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ میں 244 رنز کی اننگز کھیل کر بیٹ کیری کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎