عمران خان کے دورہ ترکی نے کام کر دکھایا، عالمی سطح پر ترکی نے پاکستان کے لیے زبردست اعلان کردیا

 ترکی نے نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔


ترکی کا کہنا ہے کہ این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت عالمی سطح پر ایٹمی عدم پھیلاؤ میں تعاون ثابت ہو گا۔

پاکستان اور ترکی کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مذکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے جب کہ پاک ترک سربراہان مملکت کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

جس میں پاکستان اور ترکی نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

جمعہ کے روز انقرہ میں ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎