امریکہ نے روسی صدر کی حلیف کمپنیوں سے پابندیاں ہٹا دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ان تین کمپنیوں پر سے پابندی اٹھا دی ہے جن کا تعلق روسی صدر پیوٹن کے حامی ارب پتی تاجر اولیگ دیریپاسکا سے ہے۔


ان کمپینوں پر گذشتہ اپریل میں اس وقت پابندیاں لگی تھیں جب ٹرمپ انتظامیہ نے ان لوگوں اور کمپنیوں کو ہدف بنایا تھا جو ان کے بقول روسی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں کی جانے والی مضر سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

اب ٹرمپ انتظامیہ کی دلیل ہے کہ ان پابندیوں سے دنیا بھر کی ایلومینیم کی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎