امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ ’بہت ترقی‘ کی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے جوہری سفیر کم یونگ چول سے ملاقات بہت اچھی رہی اور دونوں اطراف نے ’بہت ترقی‘ کی ہے۔


امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ملاقات بہت اچھی رہی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دوبارہ ملاقات کرنے کے فیصلہ کرلیا ہے جو شاید فروری کے آخر میں ہوگی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کرنے کے مقام کا سوچ لیا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کم جونگ ان کو اس ملاقات کا انتظار ہے اور مجھے بھی ہے، ہم نے بہت ترقی کرلی ہے جو میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوئی‘۔

امریکی صدر کے بیان کے باوجود امریکا کا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام بند کرنے پر رائے میں تبدیلی نظر نہیں آئی۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان میں پہلی ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا تھا تاہم واشنگٹن اس کام میں اب بھی کئی موثر اقدامات کے لیے پیانگ یانگ کی جانب دیکھ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے لیے ملک کے حوالے سے نہیں بتایا تاہم ویتنام کو اس فہرست میں سب سے اوپر مانا جارہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎