کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بیٹسمین موبائل فون سے آﺅٹ ہوگیا

 

 ہم سب کرکٹ کا یہ قانون جانتے ہیں کہ اگر کوئی بلے باز اپنے جسم یا بلے سے وکٹوں کی بیلز گرا دے تو وہ آﺅٹ ہو جاتا ہے، مگریہ سن کر حیران ہوں گے کہ آسٹریلیا میں ایک کھلاڑی اپنا موبائل فون وکٹوں پر گرنے سے آﺅٹ ہو گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ گرامپیئنز کرکٹ ایسوسی ایشن جونیئرز انڈر16گیم میں پیش آیا، جب یوتھ کلب اور پومونل کے مابین میچ کھیلا جا رہا تھا۔

 

مارکس ایلیٹ نامی یہ بلے باز بیٹنگ کے لیے آیا اور پہلی دو گیندیں کھیلیں۔ اسے شاید احساس نہیں رہا تھا کہ اس کا فون اس کی جیب میں موجود ہے۔ جب اس نے تیسری گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کی تو اس کی جیب سے موبائل فون اچھل کر باہر آیا اور وکٹوں سے ٹکرا گیا جس پر امپائر نے آﺅٹ کا اشارہ دے دیا جس پر مارکس کے پاس واپس جانے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎