ویرات کوہلی نے اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ پوز بنواتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی


سڈنی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے'۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

جس وقت میچ کو ڈرا کیا گیا، اُس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہارث 2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹرافی کے ساتھ—۔فوٹو/ اے ایف پی



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎