”ہمیں عمران خان کی اس بات پر لازمی تعریف کرنی چاہئے کہ انہوں نے۔۔۔“ وزیراعظم کے اقدام نے نجم سیٹھی کو بھی خوش کر دیا

 

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید دو ہزار کے قریب قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تو پاکستانی اس معاملے پر خوش ہوئے ہی مگر معروف صحافی نجم سیٹھی بھی عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

 

نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ہمیں سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا مسئلہ اٹھانے پر عمران خان اور ان کی فوری رہائی کا حکم دینے پر محمد بن سلمان کی تعریف کرنی چاہئے۔ عمران خان کو ملک بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید لوگوں کی رہائی کیلئے بھی ایسا ہی حکم جاری کرنا چاہئے کیونکہ اچھائی کا آغاز ہمیشہ گھر سے ہوتا ہے۔“



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎