پی سی بی نے سرفراز کو سزا نہ دینے کے بدلے آئی سی سی کو کیا پیشکش کی تھی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کو جملے کسنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی گئی تجویز کو مکمل طو ر پر نظر انداز کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو پیشکش کی تھی کہ سرفراز احمد کو رضا کارانہ طور پر دو ون ڈے میچوں میں ڈراپ کر کے دو میچوں کی میچ فیس جنوبی افریقا میں کسی فلاحی ادارے کو دینے کے لیے تیار ہیں لیکن آئی سی سی نے پاکستان کی تجویز کو نظر انداز کر دیا اور غیر ضروری تاخیر کے بعد ون ڈے میچ والے دن فیصلہ سنا دیا۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن ماضی میں بھی پاکستان مخالف فیصلوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا ماننا ہے کہ سرفراز احمد نے گراو¿نڈ میں ساتھی کھلاڑی کے خلاف جملہ کس کے سنگین غلطی کی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اس کیس کو تصفیے کی جانب لے جا رہا تھا، ایسے وقت میں جبکہ معاملات طے ہونے والے تھے آئی سی سی نے میچ سے قبل اچانک فیصلہ سنا دیا۔جنوبی افریقی آل راونڈر فیلو کوائیو نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی معذرت قبول کر لی تھی لیکن اس کے باوجود آئی سی سی نے سزا سنائی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎