واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کروانے کیلیے تیار

اب اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ کو لاک ان لاک کرنے کیلئے فنگر پرنٹس کی سہولت دستیاب ہوگی۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ اینڈرائیڈ فونز کیلئے فنگر پرنٹس کی سہولت متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صارف اس فنگر پرنٹس کے استعمال سے اپنے واٹس ایپ کو دوسرے کے زیر استعمال آنے سے محفوظ بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ایپ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے کی جا رہی ہے، تاکہ صارفین کا ڈیٹا اور معلومات کو چوری یا غلط استعمال سے روکا جاسکے اور ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔

یہ سہولت تمام نئے اینڈرائیڈ مارشمیلو اور دیگر جدید فونز پر دستیاب ہوگی۔ نئی سہولت میں فنگر پرنٹس کے علاوہ پن، پاس ورڈ وغیرہ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق پرانے اینڈرائیڈ فونز پر چہرہ کی شناخت کے بعد لاگن کرنے کا طریقہ یا ٹچ آئی ڈی کے ذریعے سائن ان ممکن ہوسکے گا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس نئی سہولت کے متعارف کرانے سے متعلق کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎