نواز شریف جیل سے باہر کب آئے گئے؟ سینئر رہنما نے بتا دیا

اسلام آباد: (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں، ان کے باہر آنے کے بعد ملاقات ہوگی۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیب دوسروں کو بلا رہا ہے تو عمران خان کو بلانے پر جانا چاہیے، نیب کے بلانے پر ان کا جانا بے عزتی نہیں ہے۔

منی بجٹ کے حوالے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی، رواں سال یہ تیسرا بجٹ ہوگا، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کا حکم ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔

ایک سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے۔ آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎