وزیراعظم عمران خان آج کس ملک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں؟ جانیے

وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوں گے—.


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کرنے کے لیے آج دبئی روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل کا نہیں ڈیل سےمتعلق شرائط کا ہے، فواد چوہدری

وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم خطاب کے دوران مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔

سالانہ عالمی سربراہ اجلاس میں مختلف ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎