دھونی کو کس فاسٹ بولر پر شدید غصہ آیا اور کیوں؟

بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی ٹھنڈے مزاج کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں اور میدان میںمشکل سے ہی غصہ میں آتے جبکہ ساتھی کرکٹر کے ساتھ تو شاید ہی انہوں نے سخت رویہ دکھایا ہو۔


لیکن آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد جب دھونی اور دنیش کارتھک کی پارٹنرشپ جاری تھی کہ رنز لینے کے دوران گرگئے، ٹیم کے فزیو انہیں دیکھنے کے لئے میدان میں آئے اور کھیل روک دیا۔

اس دورن دھونی کے مداحوں نے مشاہدہ کیا کہ وہ بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر خلیل احمد پر غصہ ہوگئے، جو چاہل کے ساتھ پانی کی بوتلیں لے کر میدان میں آئے تھے۔

نوجوان کرکٹر نادانستہ طور پر پچ کے وسط سے گزرتے ہوئے دھونی کے پاس آئے تھے، جس پر دھونی نے غصہ سے کہا کہ وکٹ اطراف چلو۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دھونی کے مداحوں بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ اُنہیں خلیل احمد کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎