بی پی ایل میں شرکت کیلئے کون سے قومی کرکٹرز کو اجازت ملی، نام سامنے آ گئے

پاکستانی کرکٹرز کی بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکاروانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


بنگلا دیش پریمئیر لیگ 5 جنوری سے شروع ہو گی، جبکہ فائنل 8 فروری کو کھیلا جائے گا، بی پی ایل میں متعدد پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

محمد عرفان، عامر یامین، محمد سمیع، محمد حفیظ اور سہیل تنویر بنگلا دیش روانہ ہو گئے ہیں ، محمد حفیظ اور محمد سمیع راج شاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

عامر یامین کا کومیلا وکٹورینز کے ساتھ معاہدہ طے ہے ،جبکہ محمد عرفان اور سہیل تنویر سہلیٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎