لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑی میں کرکٹ کے ساتھ دوسرا کون سا ٹیلنٹ موجود ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے نوجوان وکٹ کیپر عمیر مسعود نہ صرف اچھے وکٹ کیپر ہیں بلکہ بہترین گلوکار بھی ہیں۔


لاہور قلندرز کی جانب سے ٹویٹر میں جاری ایک ویڈیو میں عمیر مسعود کو ایک انٹرویو کے دوران گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

قلندرز کے ساتھ دنیا کے بہترین وکٹ کیپر اس دفعہ کھیل رہے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور زمبابوے کے برینڈن ٹیلر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گوہر علی بھی قلندرز کا حصہ ہیں جو بہترین وکٹ کیپر ہیں تاہم نوجوان عمیر مسعود بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 2019 میں عمیر مسعود کو کرکٹ کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کے لیے موقع ملتا ہے یا نہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ اپنی آواز کے ذریعے جادو جگانے کے ماہر ہیں۔

عمیر نے مختصر ویڈیو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

لاہور قلندرز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘ہمارے قلندر عمیر مسعود نہ صرف ایک بہترین وکٹ کیپر ہیں بلکہ ایک شان دار گلوکار بھی ہیں’۔

دسمبر 1997 میں پیدا ہونے والے 21 سالہ عمیر مسعود نے 14 جنوری 2017 کو راولپنڈی کی جانب سے ریجنل ون ڈے کپ 17-2016 میں لسٹ اے میں ڈیبو کیا تھا جس کے بعد انہیں انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے فرسٹ کلاس کریئر کا آغاز قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی کی جانب سے 26 ستمبر 2017 کو کیا اسی طرح ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز بھی راولپنڈی سے 12 نومبر 2017 کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎