پنجاب میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے پہلے نمبر پر کون ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائے گئے

لاہور: محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیل پیش کردی، جس کے مطابق سب سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار گورنر ہاؤس میں تعینات ہیں۔

چوہدری سرور کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں—۔فائل فوٹو

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور پہلے نمبر پر ہیں جن کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔


اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں 4 پولیس اہلکار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی پر 17 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎