پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کس کو دے دی گئی اور کس کو ٹیم میں شامل کیا گیا؟

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔


شعیب ملک چوتھے ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹاس میں کامیابی کے بعد شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے کے واقعے کے باعث انہیں قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں تبریز شمسی کی جگہ عمران طاہر کو واپس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 جنوری 2019 کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ایک روزہ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ بارش کے سبب مکمل نہیں ہوسکا تھا اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم نے میچ 13 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر۔

جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور بیورین ہینڈریکس



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎